متحدہ عرب امارت نے اپنا ایٹمی پاور پلانٹ بھارت کے حوالے کردیا
ابوظہبی (دنیا نیوز) امارات نے اپنے ایٹمی پاور پلانٹ کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔
گزشتہ روز نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم مودی اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اوریو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے ، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔