روس کو میزائل فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران کیلئے پروازیں بند کردیں

روس کو میزائل فراہم کرنے پر برطانیہ  نے ایران کیلئے پروازیں بند کردیں

لندن،برلن (اے ایف پی)روس کو یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے میزائل فراہم کرنے پر امریکا اور برطانیہ نے ایران پرنئی پابندیوں کا اعلان کردیا ۔

برطانیہ نے ایران جانیوالی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی لگادی ہے ۔برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری لوئیس ہائی نے کہا ہے کہ فیصلے پر فوری عملدرآمد شروع کردیاجائیگا۔برطانیہ کے دورے پر لند ن میں موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کاکہناہے کہ ایران نے روس کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجے ہیں جو یوکرین کے خلاف استعمال کئے جائیں گے ،امریکا اور اس کے اتحادی ایران پر نئی پابندیاں عائد کریں گے ۔جرمنی اور فرانس نے بھی ایران پر فضائی پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کا اعلان کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں