امریکا نے مصر کو 1ارب 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد جاری کردی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ مصر کو غیر مشروط طور پر 1ارب 30کروڑ ڈالرکی فوجی امداد جاری کر رہا ہے ۔۔۔
یہ فیصلہ علاقائی امن کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ مصر نے انسانی حقوق کے بعض شعبوں میں ترقی کی ہے ۔مصر کیساتھ تعاون امریکی ترجیحات میں شامل ہے ۔یاد رہے گزشتہ سال واشنگٹن نے انسانی حقوق کے خدشات کی بنیاد پر تقریباً 9کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد روک دی تھی۔