بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کرپٹو کرنسی کے اشتہارات آویزاں

بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک   کرپٹو کرنسی کے اشتہارات آویزاں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست (لائیو) دکھائے جانے والی عدالتی کارروائی اچانک رک گئی ، کچھ دیر بعد ایک ویڈیو چلنے لگی جس میں امریکی کرپٹو کمپنی کا نام اور کرنسی کا اشتہار تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال عدالت کی ویب سائٹ سے چینل کا لنک ہٹا دیا گیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں