امریکا:سمندری طوفان ’’ہیلین‘‘ سے کم ازکم 40افراد ہلاک

امریکا:سمندری طوفان ’’ہیلین‘‘  سے کم ازکم 40افراد ہلاک

تلہاسی(اے ایف پی،رائٹرز)کیٹیگری 4 کا طاقت ور سمندری طوفان ‘ہیلین’ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا،مختلف ریاستوں میں سیلاب ،تیز ہواؤں اور درخت گرنے کے واقعات میں کم ازکم 40افراد ہلاک ہو گئے ۔

 فلوریڈا میں 9 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ۔جارجیا، الاباما، کیرولینا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ۔ جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے ریاست میں 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے ۔کیرولینا و دیگر شہروں میں بھی ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں