برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی  نے کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے بطور احتجاج کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی پر منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کہہ دیا۔ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔سعیدہ وارثی کے استعفے پر کنزرویٹو پارٹی کا مؤقف ہے کہ سعیدہ وارثی سے ان کی مبینہ تقسیم کرنے والی زبان کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی،یاد رہے سعیدہ وارثی نے مریہ حسین کو عدالت سے بری ہونے پر ایک پوسٹ میں مبارکباد دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں