مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسزکی دہشتگردی جاری،مزید 2نوجوان شہید

 مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسزکی دہشتگردی جاری،مزید 2نوجوان شہید

سری نگر(اے ایف پی،اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ پلوامہ میں بھارتی فورسز نے چھ نوجوان گرفتار کر لیے ۔

کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے دو کشمیری نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے آدیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ قبل ازیں اسی علاقے میں حملے میں بھارتی پولیس کا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور چار بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ۔راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی فورسز کی طرف سے جموںکے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں