ایرانی حملہ :تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

ایرانی حملہ :تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

لندن(رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد جہاں علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے وہیں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔۔۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 74.21 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 70.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کا خدشہ بڑھنے کے باعث محفوظ پناہ گاہوں کی مانگ پر منگل کو سونے کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔دوپہر 1:40 بجے تک سپاٹ گولڈ 1 فیصد بڑھ کر 2661.63 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔یو ایس گولڈ فیوچر 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2,690.3 ڈالر پر طے ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں