میرے قتل کے ذمہ دار مودی ہونگے گرپتونت کا امریکی وزیرخارجہ کو خط
واشنگٹن (آئی این پی) سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کو خط میں کہا ہے کہ مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے ۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے خط میں کہا کہ بھارت کیساتھ خاموش سفارتکاری مودی کوعالمی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے ، ہم امریکا میں قائم ایک ایڈووکیسی گروپ ہیں اور ہم امریکا میں بھارتی سکھوں کے حق خودارادیت کیلئے کام کررہے ہیں ، خالصتان نوازسکھوں کیخلاف بھارت کے بین الاقوامی جرائم صرف امریکا تک محدود نہیں ،مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے ، بھارتی سفیراوررا چیف مجھے قتل کروا سکتے ہیں ۔