پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

لزبن(دنیا مانیٹرنگ)پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔۔

۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لزبن کی پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے مضافات میں نامعلوم حملہ آور نے دن دہاڑے ایک خاتون اور دو مردوں کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ لزن کے ضلع پینہا ڈی فرانکا میں پیش آیا جہاں نوکری پیشہ افراد کی اکثریت رہائش پذیر ہے ۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ تین افراد گولی لگنے سے دم توڑ گئے ہیں اور مشتبہ حملہ آور فرار ہوگئے تاہم اس واقعے کی وجوہات بتانا قبل از وقت ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پرتگال میں اس طرح قتل کے واقعات عام طور پر پیش نہیں آتے ہیں اور پرتگال کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں