بنگلہ دیش نے بھارت سمیت کئی ممالک سے سفیر واپس بلا لیے

بنگلہ دیش نے بھارت سمیت کئی  ممالک سے سفیر واپس بلا لیے

ڈھاکہ(اے پی پی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنرز کو واپس آنے کا حکم دیا ہے ،اس کے علاوہ اقوام متحدہ سے مستقل مندوب کو بھی واپس بلا لیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق لندن سے بھی ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا تھا ہائی کمشنرز کو واپس ڈھاکہ آنے کا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کا حصہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں