مقبوضہ کشمیر:4ہزار212افراد کی جائیدادیں بلیک لسٹ قرار

مقبوضہ کشمیر:4ہزار212افراد  کی جائیدادیں بلیک لسٹ قرار

سری نگر(کے پی آئی) مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے 4ہزار212کشمیریوں کی جائیدادوں کو بلیک لسٹ قراردے کر ان کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

حریت کانفرنس کا کہنا تھا یہ اقدام حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے والے کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کی جاری مہم کاحصہ ہے اور تحریک آزادی دبانے کے ہتھکنڈے ہیں ۔ بھارتی پولیس کے ایک سینئراہلکار کا کہنا تھا تحریک آزادی کو دبانے کیلئے منظم کوششیں جاری ہیں۔ جدوجہدآزادی کو کمزور کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سرکاری ملازمین کی برطرفی اور آزادی پسند تنظیموں پر پابندی بھی شامل ہے ۔ادھرضلع کپواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2بھارتی فوجی زخمی ہو گئے جبکہ کشتواڑ اوربارہمولہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔فوجیوں کی بڑی تعداد نے چترو اور کریری کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔دریں اثنا محکمہ سکول ایجوکیشن نے بی جے پی حکومت کے حکم پرضلع بارہمولہ میں لیکچرار انوائرمنٹل سائنس عارف محمد خان کو بے بنیاد الزامات کے تحت معطل کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں