اسرائیل کو ایران پر حملے کا مشورہ

اسرائیل کو ایران پر حملے کا مشورہ

واشنگٹن(اے ایف پی، رائٹرز) سابق امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیے ۔

انہوں نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے ۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے ، بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں