جنوبی افریقا:18 رشتہ داروں کے قتل کے الزام میں 3 افراد گرفتار
کیپ ٹاؤن(اے ایف پی)جنوبی افریقا کی پولیس نے 18 رشتہ داروں کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی کیپ صوبے میں 28 ستمبر کو ملزموں نے دو گھروں کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے، 18 ویں شخص نے بعد میں ہسپتال میں دم توڑ دیا۔میڈیا کے مطابق مقتولین کی عمریں 14 سے 64 سال کے درمیان تھیں جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔