بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے 20افراد ہلا ک

بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے 20افراد ہلا ک

نئی دہلی ،ڈھاکہ (اے ایف پی)بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ گارو پہاڑیوں کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اموات جمعہ سے اب تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں