امیگریشن کے باعث برطانیہ کی آبادی میں ریکارڈ 1 فیصد اضافہ

امیگریشن کے باعث برطانیہ کی  آبادی میں ریکارڈ 1 فیصد اضافہ

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کے باعث 2023 کے وسط تک ایک سال میں برطانیہ کی آبادی میں ریکارڈ ایک فیصد اضافہ ہوا۔

او این ایس کے مطابق 1971 کے بعد یہ مہاجرین کا سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے ۔ برطانیہ کی آبادی میں اضافے کا بنیادی سبب بین الاقوامی نقل مکانی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق 2023کے وسط تک دو سالوں میں آبادی میں 12لاکھ 81ہزار 700افراد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں رہنے والے لوگوں کی تعداد سے زیادہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں