نیویارک اسمبلی انتخاب، پاکستانی نژاد عامر سلطان ریپبلکن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ ینگے
نیویارک(آئی این پی )امریکا میں اگلے ماہ صدارتی الیکشن کے ساتھ ساتھ کانگریس اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی بھی اس بار غیرمعمولی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔
عامر سلطان نیویارک کے ڈسٹرکٹ 10 سے ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں، ان کا مقابلہ ڈیموکریٹ پارٹی کے اسٹیو اسٹرن سے ہے جو 16 برس سے اس حلقے کی ریاستی اسمبلی میں نمائندگی کررہے ہیں۔