سعودی عرب :منیلا کی درخواست مسترد،قتل کے مجرم کو پھانسی
منیلا(اے ایف پی)سعودی عرب نے منیلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قتل کے مجرم فلپائنی کو پھانسی دیدی ۔۔۔
سعودی حکام نے خاندان کی رازداری کی درخواست کے بعد پھانسی پانے والے فلپائنی کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔دوسری جانب فلپائن کے صدر نے میڈیا کو بتایا کہ بدقسمتی سے پھانسی کو روکنے کیلئے تمام کوششیں ناکام ہو گئیں ، متاثرہ شخص کے خاندان نے معافی کے بدلے خون کی رقم لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد پھانسی پر عمل درآمد کیا گیا۔