فرانسیسی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی
پیرس(اے ایف پی)فرانس کی پارلیمنٹ نے بائیں بازو کی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم مشیل بارنیئر کیخلاف پیش کی گئی ۔۔۔
تحریک عدم اعتماد کو بڑے فرق سے مسترد کر دیا۔تحریک کی کامیابی کیلئے 577میں سے 289 ووٹوں کی ضرورت تھی ۔تحریک کو قومی اسمبلی کے صرف 197 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہو سکی ۔