اسرائیل کاغزہ کے سکول پر فضائی حملہ ،28فلسطینی شہید

اسرائیل کاغزہ کے سکول پر فضائی حملہ ،28فلسطینی شہید

غزہ ،بیروت(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے وسطی غزہ میں رفیدہ سکول پر فضائی حملہ کرکے 28فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ شمالی غزہ میں بچوں کے آخری ہسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔۔۔

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5ہیلتھ ورکر شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے وسطی غزہ میں رفیدہ سکول پر فضائی حملہ کیا ،جہاں جنگ سے بے گھرہونیوالے افراد نے پناہ لے رکھی تھی ۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اس حملے میں 28افراد ہلاک اور 54زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 55فلسطینی شہید ہوئے ۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کو 24 گھنٹے میں خالی نہ کرنے کی صورت میں الشفا ہسپتال کی طرح تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔واضح رہے کہ کمال عدوان ہسپتال شمالی غزہ کا واحد ہسپتال ہے جو بچوں کا علاج کرتا ہے ، یہ ہسپتال بچوں کیلئے انتہائی نگہداشت، نرسری اور بچوں کے ڈائیلاسز کا شعبہ ہے ۔اسرائیل کے لبنان پربھی فضائی حملے جاری ہیں اور تازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر شہیدہو گئے ہیں جبکہ بیروت کے وسط میں حملے کے دوران 11افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی اور غزہ میں 3فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شناخت ظاہرکردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں