اسرائیل کو ایرانی تیل تنصیبات پر حملے سے روکا جائے خلیجی ممالک کا امریکہ سے مطالبہ

اسرائیل کو ایرانی تیل تنصیبات  پر حملے سے روکا جائے خلیجی ممالک کا امریکہ سے مطالبہ

دبئی (رائٹرز)خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیاہے کہ اسرائیل کو ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے سے روکا جائے ۔۔۔

سعودی عرب ،قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں کو خدشہ ہے کہ اگر ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیاگیااور تنازع بڑھا تو ایران ان کی تیل تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے ۔یواے ای ،قطر اور سعودی عرب کے حکومتی ذرائع کے مطابق اس خدشے کے پیش نظر خلیجی ممالک ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کررہے ہیں اور امریکا کو اس سے آگاہ بھی کردیاگیاہے ۔اسرائیل نے ایران کے میزائل حملے کا جواب دینے کی وارننگ دے رکھی ہے جبکہ تہران کا کہناہے کہ کسی بھی جوابی کارروائی کا سامنا وسیع تباہی سے کیا جائے گا، جس سے خطے میں وسیع جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو امریکاکو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں