فلوریڈ امیں سمندری طوفان نظام زندگی درہم برہم پروازیں منسوخ ،10افراد ہلاک

 فلوریڈ امیں سمندری طوفان  نظام زندگی درہم برہم پروازیں منسوخ ،10افراد ہلاک

سرسوٹا(اے ایف پی)سمندری طوفان ملٹن نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی ، مہلک بگولوں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دئیے جبکہ تیز ہواؤں اور شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیداہوگئی۔۔۔

 10افراد ہلاک ہوگئے اور بجلی کے پو ل اکھڑ جانے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ،1900پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ فلوریڈا میں اس وقت بھی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ 20 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ فلوریڈا کی 15 کاؤنٹیز سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کئے جانے کا عمل جاری ہے ،ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے 60 فیصد پٹرول پمپس پر پٹرول بھی ختم ہو گیا ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں