داعش کو معلومات فراہم کرنے کا الزام، امریکی فوجی کو 14سال قید
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے سابق فوجی کو داعش کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 14 سال قید سنادی ۔
مجرم کول بریجز 2019 میں امریکی فوج میں شامل ہوا تھا۔کول بریجز نے داعش کو فوجی تربیت، امریکی فوج کی جنگی حکمت عملی اور معلومات فراہم کیں تاکہ وہ امریکی فوجیوں پر حملے کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔ملزم نے جون 2023میں اقرار جرم کیا تھا۔