سری لنکا :آن لائن گھوٹالے میں ملوث 198چینی گرفتار
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکن پولیس نے آن لائن گھوٹالے میں ملوث 198 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل نہال تھلڈووا نے کہا کہ ملزموں کو 6 اکتوبر سے جاری چھاپوں کے دوران چار مقامات سے حراست میں لیا گیا ۔ تھلڈووا نے کہا کہ بڑی تعداد میں موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی ضبط کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا شبہ ہے کہ وہ ان مقامات سے آن لائن گھوٹالے چلا رہے تھے ، متاثرین میں سری لنکا کے ساتھ ساتھ بیرون ملک رہنے والے بھی شامل ہیں۔