تیل کی صنعت پر امریکی پابندیاں غیر قانونی، بلا جواز ہیں:ایران
تہران(اے ایف پی)ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد تیل کی صنعت پر امریکی پابندیاں غیر قانونی اور بلاجواز ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ درست تھا، ایرانی تیل اور مصنوعات پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ،مذمت کرتے ہیں۔