شمالی نائیجیریا :فیول ٹینکر میں دھماکا،140افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا :فیول ٹینکر میں  دھماکا،140افراد ہلاک

مجیا(اے ایف پی)شمالی نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے 140افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔

 ہنگامی ایجنسی کے ترجمان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متاثرین منگل کے روز ریاست جیگاوا کے قصبے مجیا میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے گرنے والا ایندھن اکٹھا کرنے کی کوشش میں جل کر ہلاک ہو ئے ۔ 140 سے زائد افراد کو اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں