سلامتی کونسل :ہیٹی پر ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع

سلامتی کونسل :ہیٹی پر  ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع

اقوام متحدہ (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہیٹی پر ہتھیاروں کی پابندی کو بڑھانے کیلئے متفقہ طور پر ووٹ دیا ہے ۔

 تمام 15 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرار داد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  وہ ہتھیاروں اور ہر قسم کے متعلقہ سامان کی ترسیل کو ہیٹی میں داخل ہونے سے روکیں۔ یاد رہے ہیٹی میں مختلف گینگز کا کنٹرول ہے ۔ کینیا کی زیر قیادت ایک کثیر القومی فورس ہیٹی میں پولیس کو سہارا دینے کیلئے موجود ہے مگر گینگز کا وسیع علاقے پر کنٹرول جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں