موزمبیق :فائرنگ سے صدارتی امیدوار کی وکیل 2ساتھیوں سمیت ہلاک

موزمبیق :فائرنگ سے صدارتی امیدوار  کی وکیل 2ساتھیوں سمیت ہلاک

ماپوتو(اے ایف پی)موزمبیق میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کی وکیل 2ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار مونڈلین کی خاتون وکیل ایلوینو ڈیاس کودارالحکومت ماپوتو میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ،ان کے دو ساتھیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ سول   سوسائٹی کے ایک مبصر گروپ نے مخالفین کے قتل کو جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا عمل قرار دیا۔ یاد رہے موزمبیق میں 24اکتوبر کو صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں