عراق :سعودی ٹی وی چینل سے منسلک دفتر پر دھاوا ،عمارت کو آگ لگا دی

عراق :سعودی ٹی وی چینل سے منسلک  دفتر پر دھاوا ،عمارت کو آگ لگا دی

بغداد(اے ایف پی)عراق میں ایران نواز مسلح گروہ نے ہفتے کو علی الصبح بغداد میں ایک سعودی ٹی وی چینل سے وابستہ دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔

حکام کے مطابق عسکریت پسند گروہ کے 500 افراد نے بغداد میں ایک پروڈکشن کمپنی کے سٹوڈیوز پر حملہ کیا جو سعودی براڈکاسٹر ایم بی سی کے لیے کام کرتی ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق مسلح افراد نے الیکٹرانک آلات، کمپیوٹرز کو تباہ کر دیا اور عمارت کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ،پولیس نے ہجوم کو منتشر کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں