جاپان:حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹر پر پٹرول بم پھینکنے کا الزام ،ایک شخص گرفتار

جاپان:حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹر  پر پٹرول بم پھینکنے کا الزام ،ایک شخص گرفتار

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹر پر متعدد پٹرول بم پھینکنے اور وزیر اعظم کے دفتر کے باہر اپنی کار کو باڑ سے ٹکرانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد ملزم نے پولیس اہلکاروں کی طرف دھواں والا بم بھی پھینکا ۔حکام نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے جاپان میں عام انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں