بھارت :ملزمان نے ہراسانی کی شکایت درج کرانے پر دلت لڑکی کو آگ لگا دی
نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں ہراسانی کی شکایت درج کرانے پر دلت لڑکی کو آگ لگا دی گئی۔ریاست مدھیہ پردیش میں دلت لڑکی نے ہراساں کرنے پر تھانے میں شکایت درج کروائی۔
شکایت میں لڑکی نے کہا کہ منگی لال نے اسے ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں ۔ شکایت کے بعد منگی لال کو اسی دن گرفتار کیا گیا لیکن اگلے دن اسے ضمانت مل گئی۔پولیس کے مطابق منگی لال کے بیٹے ارجن نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کا 27فیصد جسم جھلس گیاہے۔