ایسا ایئرپورٹ جہاں رخصت کرتے وقت زیادہ گلے ملنا منع ہے
ڈنیڈن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ میں ایک ایئرپورٹ نے شہریوں کیلئے ایک ایسی ہدایت کے بعد تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جو لوگوں کے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے وقت کو انتہائی محدود کرتا ہے ۔
ڈنیڈن ایئرپورٹ نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ گلے ملنا ہے تو ایئرپورٹ احاطے سے باہر گلے ملیں۔ایئرپورٹ کی مذکورہ بالا ہدایت پر مبنی فیس بک پوسٹ کو دیکھنے والوں نے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے جس میں انتظامیہ نے لکھا کہ گلے لگانے کا زیادہ سے زیادہ وقت 3 منٹ ہے ۔ زیادہ گلے ملنا ہے تو براہ کرم کار پارکنگ ایریا استعمال کریں۔اس ہدایت کے بعد آن لائن لوگوں کی طرف سے ملے جلے تاثرات آئے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے ایئرپورٹ کے اندر لوگوں کو اپنی مرضی سے گلے ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے لیکن کچھ لوگوں نے اس پابندی سے اتفاق کیا ۔