گرپتونت سنگھ قتل سازش،سابق را افسرنے امریکی الزام مسترد کر دئیے
پرانپورہ(رائٹرز)سابق را افسروکاس یادیو نے امریکا میں علیحدگی پسند سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے امریکی الزام مسترد کر دئیے۔
روکاس یادیو کے کزن ایویناش یادیو نے میڈیا کو بتایا کہ وکاس سے جب بات ہوئی تو انہوں نے میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے ۔یاد رہے امریکی محکمہ انصاف نے جمعرات کو وکاس یادیو پر گزشتہ سال سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ناکام سازش کی قیادت کرنے کے الزام میں فرد جرد عائد کی ہے۔