مقبوضہ کشمیر :گاڑی پر حملہ،3بھارتی فوجیوں سمیت 5ہلاک

مقبوضہ کشمیر :گاڑی پر حملہ،3بھارتی فوجیوں سمیت 5ہلاک

سری نگر(اے ایف پی،دنیا نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ،3بھارتی فوجیوں سمیت 5ہلاک ،کئی زخمی ہو گئے ۔۔

زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے  

کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار اور 2 سویلین ہلاک ہوگئے ۔ کشمیر کے علاقے گلمرگ میں مسلح افراد نے ایک غیر مقامی مزدور پریتم سنگھ کو نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہوگیا۔ مزدور کا تعلق اترپردیش سے تھا۔ بعد ازاں مسلح افراد نے اسی علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کردیا۔ حملے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ادھر بھارتی فوج نے بارہمولہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا اور اس دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے ریاست کشمیر کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے سے متعلق کابینہ کی منظور کردہ آرٹیکل 370 کی قرارداد وزیراعظم کو پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں