ایران :پہلے سے قید نوبل انعام یافتہ خاتون کو مزید 6 ماہ قید

ایران :پہلے سے قید نوبل  انعام یافتہ خاتون کو مزید 6 ماہ قید

تہران(اے ایف پی،اے پی)ایران نے نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو چھ ماہ کی اضافی قید کی سزا سنائی ہے ۔

’’فری نرگس کولیشن‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ نرگس محمدی کو 19 اکتوبر کو حکم کی نافرمانی کے الزام میں مزید سزا سنائی گئی ہے ۔یاد رہے محمدی امن کا نوبل انعام جیتنے والی 19 ویں خاتون ہیں اور 2003 میں انسانی حقوق کی کارکن شیریں عبادی کے بعد دوسری ایرانی ہیں۔یاد رہے نرگس محمدی گزشتہ سال 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد خواتین کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کی ایک سرکردہ شخصیت تھیں۔دوسری جانب یورپی یونین کی تازہ پابندیوں کی وجہ سے ایران کے شعبہ ہوا بازی کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں