سٹیڈیم کا افتتاح :امریکی باکسر محمد علی مرحوم کی سابقہ اہلیہ کابل پہنچ گئیں

سٹیڈیم کا افتتاح :امریکی باکسر محمد علی  مرحوم کی سابقہ اہلیہ کابل پہنچ گئیں

کابل(اے ایف پی)امریکا کے لیجنڈری باکسر محمد علی مرحوم کی سابقہ اہلیہ خلیلہ کماچو علی افغانستان پہنچ گئیں، وہ کابل میں سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کریں گی۔۔

 اور محمد علی سپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔طالبان حکومت کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ احمداللہ واسق نے خلیلہ کماچو علی کے کابل پہنچنے کی تصدیق کردی ۔ مرحوم محمد علی نے بھی 2002 میں اقوام متحدہ کے سفیر امن کے طور پر کابل کا دورہ کیا تھا۔محمد علی 2016 میں انتقال کر گئے تھے ۔واضح رہے افغانستان میں خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں