ایران :پولیس گاڑی پردہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار جاں بحق

ایران :پولیس گاڑی پردہشتگردوں  کا حملہ، 10 اہلکار جاں بحق

تہران(اے ایف پی )ایران کے شورش زدہ جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان میں پولیس کے قافلے پرحملے کے نتیجے میں کم از کم 10 اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔

 حملہ ہفتے کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے فوری بعد کیا گیا ۔حکام نے ابتدائی طور پر میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔انہوں نے کہا پولیس اہلکاروں کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سکندر مومنی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔حکام کی جانب سے حملے کا فوری طور پر کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں