انڈیا:جنگلی ہاتھی نے سیلفی لیتے شخص کو کچل ڈالا

انڈیا:جنگلی ہاتھی نے سیلفی  لیتے شخص کو کچل ڈالا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص کو جنگلی ہاتھی نے سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کچل کر مار دیا۔

 23  سالہ الیکٹریشن ششی کانت رام چندر سترے کیبل بچھا رہے تھے ، انہیں پتا چلا کہ گڑھ چرولی کے جنگل میں جنگلی ہاتھی گھوم رہا ہے ۔ سترے ہاتھی دیکھنے کے لیے جنگل میں گیا اور دور سے سیلفی لینے کی کوشش کی،اس دوران سی ایم ای تھری نامی ہاتھی بپھر گیا اور سترے کو اپنے پیروں تلے روند ڈالا،دیگر دو افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں