بولیویا :سابق صدرایوو مورالس کی کار پر فائرنگ ،ڈرائیور زخمی

 بولیویا :سابق صدرایوو مورالس کی کار پر فائرنگ ،ڈرائیور زخمی

لا پاز،(اے ایف پی)بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس نے کہا کہ اتوار کووسطی شہر کوچابمبا میں ریڈیو انٹرویو کیلئے جاتے ہوئے مسلح افراد نے ان کی کار پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔

جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔سابق صدرنے موجودہ صدر لوئس آرس کو حملے کا ذمہ دار  ٹھہرایا ہے ۔انٹرویو کی میزبانی کرنے والے ریڈیو سٹیشن کاواشچن کوکا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے حملے کے وقت سابق صدر عمارت کے اندر جا چکے تھے ۔یاد رہے ایوو مورالس2006 میں صدر کے عہدے پر فائز رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں