روس کا 51یوکرینی ڈرون مار گرانے ،نئی پیش قدمی کا دعویٰ

روس کا 51یوکرینی ڈرون مار  گرانے ،نئی پیش قدمی کا دعویٰ

ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے 51 یوکرائنی ڈرون مار گرائے ۔وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ۔۔۔

 یوکرائن کی سرحد اور سرحدی قصبے بیلگوروڈ کے علاقے میں 16 ڈرون تباہ کئے دیگر کو اور یول، برائنسک، لپیٹسک ،تمبو ، ورونیج کے علاقوں میں مار گرایا گیا۔دوسری جانب روس نے کہا کہ اس کی فوج نے مشرقی یوکرین میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرین کے زیر قبضہ ایک اہم صنعتی مرکز سے صرف چند کلومیٹر شمال میں ایک فرنٹ لائن گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں