روسی سرحد پرشمالی کوریا کے 8ہزار فوجی یوکرین کیخلاف جنگ کیلئے تیار:امریکا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے تقریباً 8ہزار فوجی روس کے سرحدی علاقے کرسک میں پہنچ چکے ۔۔۔
وہ یوکرینی فوج کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا کے خیال میں شمالی کوریا کے 8ہزارفوجیوں کو یوکرینی سرحد سے متصل کرسک کے علاقے میں تعینات کیا گیا ہے ۔ روس شمالی کوریا کے فوجیوں کو تربیت دے رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کورین افواج کو فرنٹ لائن آپریشنز میں استعمال کرنے کا مکمل ارادہ رکھتا ہے ۔