جرمن صدر نے یونان میں نازی دور کے جرائم پر معافی مانگ لی

جرمن صدر نے یونان میں نازی  دور کے جرائم پر معافی مانگ لی

ایتھنز(اے ایف پی)جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی فوجیوں کے ہاتھوں مسمار کردہ ایک یونانی گاؤں کا دورہ کیا۔

 جرمن صدر نے اس موقع پر کہامیں آپ سے ان سنگین جرائم کے لیے معافی مانگتا ہوں جو جرمنوں نے یہاں کئے تھے ۔ تاہم جرمن صدر نے نازیوں کے قبضے کے حوالے سے زر تلافی کی ادائیگی کے یونانی مطالبات مسترد کر دئیے ۔یاد رہے تین جون 1941 کو یونانی مزاحمت کے سبب 25 جرمن فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد انتقامی کارروائی کے طور پر نازی دستوں نے کنڈانوس نامی گاؤں کو مسمار کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں