افغان سفیرسے بلااجازت ملاقات، مالدیپ نے پاکستان سے ہائی کمشنر واپس بلا لیا
مالا(اے ایف پی)افغان سفیرسے بلااجازت ملاقات کرنے پر مالدیپ نے پاکستان سے ہائی کمشنر واپس بلا لیا۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہائی کمشنر محمد طحہٰ اور افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب کے درمیان جمعہ کو ہونے والی ملاقات کی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مناسب کارروائی کی گئی ہے ۔محمد طحہٰ کا نام اسلام آباد میں مالدیپ مشن کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ۔یاد رہے کسی بھی ملک نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا تاہم پاکستان، چین، روس، ایران نے کابل کے ساتھ ڈی فیکٹو سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں ۔