روس 2ایرانی سیٹلائٹ آج مدار میں بھیجے گا
ماسکو(اے ایف پی) ایک روسی راکٹ نجی طور پر بنائے گئے دو ایرانی سیٹلائٹس کو آج مدار میں چھوڑے گا۔۔۔
ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے خلائی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تہران اور روس کے درمیان سائنسی تکنیکی ،تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔کاظم جلالی نے اپنے بیان میں کہا ایرانی سیٹلائٹس کوسوار اور ہودود کو 500 کلومیٹر کے مدار میں لانچ کیا جائیگا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیٹلائٹس ایران کی امید فضا کمپنی نے ڈیزائن کئے ہیں ، یہ دور دراز علاقوں میں زراعت، ماحولیاتی نگرانی اور مواصلات میں معاونت کریں گے ۔