فلم دنگل کی شوٹنگ کے وقت دماغی بیماری مرگی میں مبتلاتھی :فاطمہ ثنا شیخ
ممبئی (شوبزڈیسک )عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے۔
کہ وہ فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران دماغی کی ایک بیماری مرگی، ‘ایپلیپسی’ میں مبتلا تھیں۔ وہ اس بیماری سے جان چھڑانے کیلئے کوئی دوائی بھی استعمال نہیں کر رہی تھیں ۔ انہیں ڈر تھا کہ کہیں لوگوں کے سامنے کبھی انہیں مرگی کا دورہ نہ پڑجائے ورنہ انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔