ایک پاؤ آلو چوری، شہری نے پولیس کو فون کھڑکا دیا
ممبئی (نیٹ نیوز) اترپردیش کے ہردوئی سے تعلق رکھنے والے وجے ورما نامی ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر پولیس کو فون کیا اور ۔
شکایت کی اس کے 250 گرام آلو چوری ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس نے اصرار کیا کہ وہ "چوری" کی رپورٹ درج کریں اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ مجرم کو پکڑا جا سکے ۔جس کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ شہری شراب کے نشے میں تھا ،موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کے بعد شہری نے افسروں کو سمجھایا کہ اس نے آلو پکانے کے لیے چھیلے تھے ، انہیں کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیا تھا اور واپس آنے کے بعد انھیں غائب پایا۔پولیس نے شکایت کنندہ کے ساتھ بات چیت کا ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔