ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا700روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا700روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی ادھرایک تولہ سونا700روپے مہنگاہوگیا۔۔

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کے اضافے سے 277.79 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے بڑھ کر 278.71 روپے کاہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7  ڈالر کے اضافے سے 2735 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے پرجاپہنچا ۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت1700روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں