میں نے سگریٹ چھوڑ دی: شاہ رخ خان
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اب سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے ۔
شوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شاہ رخ کہہ رہے ہیں کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگے گی اور اب میں ایسا محسوس کرتا ہوں، مگر ان شاء اللّٰہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔