امارات :ٹرک کی ٹکر،22 گاڑیاں تباہ ، 14جاں بحق ، 30زخمی
فجیرہ میں خوفناک حادثہ، ٹرک الٹ کر گاڑیوں سے جاٹکرایا ، آگ بھڑک اٹھی جاں بحق ہونیوالوں میں پاکستانی ،اماراتی ، بھارتی بھی شامل ،لاشیں ناقابل شناخت
دبئی (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں 18 گاڑیاں اور 5 ٹرک شامل تھے ۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اماراتی، پاکستانی، بھارتی، عمانی، برازیلی، اردنی اور مصری شہری بھی شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر فجیرہ کے داخلی راستے کے قریب ایک ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ایک گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا اور ٹریفک میں پھنسی دیگر گاڑیوں سے جاٹکرایا ، ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوسری گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،پولیس، امدادی کارکنوں، ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا، 15 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ باقی 15 زیر علاج ہیں۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments