بچوں کو ہر ہفتے باغات لے جانا انکی دماغی صحت کیلئے بہتر
لندن(نیٹ نیوز) بچوں کی دماغی صحت اور سماجی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں ہر ہفتے کم از کم ایک بار باغات میں گھمانے کے لیے لے جانا عادت بنالیں۔یہ بات برطانیہ میں۔۔
ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بچوں کو سرسبز مقامات پر لے جانے سے ان کی دماغی صحت اور سماجی صلاحیتیں وقت کے ساتھ بہتر ہوتی ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے وقت سے لے کر 11 سال کی عمر تک ہر ہفتے کم از کم ایک بار باغ یا پارک میں لے جانے سے دماغی صحت میں 16.5 فیصد تک بہتری آتی ہے ۔یہ فائدہ دیگر عناصر جیسے سماجی و معاشی حیثیت اور خاندانی مسائل کو مدنظر رکھنے کے باوجود برقرار رہا۔محققین نے بتایا کہ باغات بچوں کو جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لیے جگہ فراہم کرتے ہیں اور جسمانی سرگرمیوں سے دماغ اور جسم دونوں کی صحت بہتر ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments